پہلا ٹی 20 : زمبابوے نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

پہلا ٹی 20 : زمبابوے نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

پہلے ٹی 20 میں زمبابوے نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی۔

ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت چیمپیئنز ٹرافی فیوژن فارمولے پر کھیلنے کیلئے راضی، بھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ

کریم جنت ناقابل شکست رہے اوروہ  54 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے ، محمد نبی44 ،حضرت اللہ زئی 20 ،عظمت اللہ عمرزئی 13 ،صدیق اللہ اٹل 3،حمد اسحاق 1 اور رحمان اللہ گر باز 0 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگواروا نے 3 اور ویلنگٹن ماساکاڈزا، بلیسنگ مزرابانی اور ٹریور گوانڈو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں زمبابوے نے 145 رنز کا ہدف 6 وکٹیں کھو کر آخری گیند پر حاصل کیا، برائن بینیٹ 49 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کو فیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی

ڈائن مائرز 32 ،رائن برل 10 ،کپتان سکندر رضا 9 ، ٹیڈیوناشےمارومانی 9 اورویسلے مادھیویر 4 رنز بنا کر وکٹ دے بیٹھے، ٹاشنگا موسیکیوا 16 اور ویلنگٹن ماساکاڈزا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان کی طرف سے نوین الحق نے 3 ،راشد نے 2 اور محمد نبی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *