ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت میں نمایاں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 3 فیصد تک پہنچنے کی پیشگوئی کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 3 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ستمبر میں شرح نمو کا تخمینہ 3.6 فیصد ہدف کے مقابلے 2.8 فیصد لگایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی میں توقعات سے زیادہ تیزی سے کمی آئی ہے، نومبر میں مہنگائی ساڑھے چھ سال کی کم ترین سطح 4.9 فیصد پر آگئی جبکہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد کے بجائے 10 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔
ایشیائی ترقیا تی بینک کی رپورٹ میں سری لنکا کی معاشی ترقی میں بہتری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بھارت، بنگلہ دیش اور مالدیپ کی شرح نمو میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔