معروف ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھوے کی جانب سے عربی لفظ ’’ان شاء اللہ‘‘ کا بے ساختہ استعمال سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں ان کے اس انداز پر مداح حیران بھی ہیں اور خوشی کا اظہار بھی کرتے نظر آرہے ہیں ۔
این ہیتھ وے کا شمار عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اسٹارز میں ہوتا ہے اور وہ اپنے کیرئیر میں کئی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔
اپنی فلم’’Devil Wears Prada 2 ‘‘کی تشہیر کے لیے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کی ان شاء اللّٰہ کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، جہاں وہ عمر بڑھنے کے موضوع پر گفتگو کر رہی تھیں۔
این نے کیریئر کا آغاز بہت چھوٹی عمر میں کیا اور وہ اس وقت 40 کی دہائی کے اوائل میں ہیں، میگزین کو دیے گئے انٹرویو کے دوران انہوں نے ان شاء اللہ کا لفظ استعمال کیا جو دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو گیا۔
انٹرویو کے دوران این ہیتھوے نے کہا کہ عمر بڑھنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، انسان یا تو بڑھاپے سے ڈرتا ہے یا کم عمری میں مرنے سے اور میں ان شاء اللّٰہ ایک لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔
View this post on Instagram

