آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ نئی پیشگوئی آ گئی

آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ نئی پیشگوئی آ گئی

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا زور بھی ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعدد شہروں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادل خوب برسے جس کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اٹھایا۔ بارش کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

سرائے عالمگیر میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی اور شہریوں نے شدید گرمی سے نجات پر سکھ کا سانس لیا۔

وزیرآباد، کامونکے گوجرانوالہ مریدکے، کھاریاں اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم کا رنگ بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں زمین بوس،چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

نارووال اور اس کے گردونواح میں تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش کے باعث شہر کی سڑکیں زیر آب آ گئیں اور کئی علاقوں میں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

شکرگڑھ، کرتارپور، عزیز آباد، چھمال، نورکوٹ اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، وزیرآباد، کامونکے مریدکے نارووال شکرگڑھ  کرتارپور سرائے عالمگیر کھاریاں  سیالکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شیرانی، موسیٰ خیل، کوہلو، بارکھان اور خضدار سمیت بعض علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

editor

Related Articles