دالوں، چاول اور مصالحہ جات کی نئی سرکاری قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں

دالوں، چاول اور مصالحہ جات کی نئی سرکاری قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں

کراچی میں اشیائے ضروریہ خصوصاً دالوں، چاول اور مصالحہ جات کی نئی سرکاری قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا مقصد مارکیٹ میں قیمتوں کو قابو میں رکھنا اور شہریوں کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنا بتایا گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تمام دکانداروں کو ان پر عمل درآمد کا پابند بنایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں دال ماش، دال مونگ، دال مسور اور چنے کی قیمتیں واضح طور پر مقرر کی گئی ہیں تاکہ مارکیٹ میں من مانی قیمتوں کے رجحان کو روکا جا سکے۔

اسی طرح باسمتی چاول اور اس کی مختلف اقسام کی نئی قیمتیں بھی نافذ کر دی گئی ہیں، جن کا مقصد صارفین کو نسبتاً بہتر اور معیاری اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کرنا ہے۔

مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی نمایاں تبدیلی کی گئی ہے، جن میں مرچ، دھنیا اور ہلدی شامل ہیں، ان اشیاء کی قیمتیں سرکاری سطح پر طے کر دی گئی ہیں تاکہ ہر دکاندار ایک ہی معیار اور قیمت کے مطابق فروخت کرے اور مارکیٹ میں غیر ضروری فرق پیدا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں :ڈالر ،ریال سمیت بڑی غیر ملکی کرنسیوں کی نئی قیمتیں جاری

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کے درمیان فرق کو بھی باقاعدہ طور پر ظاہر کرنا ہوگا، اور ہر دکاندار پر لازم ہے کہ وہ نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرے تاکہ خریدار آسانی سے قیمتوں سے آگاہ ہو سکیں۔

کمشنر کراچی کے مطابق مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں جرمانے اور دکان سیل کرنے جیسے اقدامات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خریداری کے دوران سرکاری نرخنامے کو ضرور دیکھیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ مہنگائی پر مؤثر کنٹرول ممکن بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles