پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد دودھ فروشوں نے بھی قیمتیں بڑھا دیں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد دودھ فروشوں نے بھی قیمتیں بڑھا دیں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کر دیا، جس کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دودھ کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دودھ 220 روپے کے بجائے 250 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے،اسی طرح دہی کی قیمت میں بھی 40 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے اور اب دہی 240 روپے کے بجائے 280 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا اعلان گوجر ملک سیلرز یونین اور فریش ملک یونین کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا، یونین نمائندوں کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں بھینسوں، چارے اور جانوروں کی خوراک کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا، جس کے باعث قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب فود اتھارٹی اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کاروائی، 8 ہزار سے زائد دودھ کا محلول تلف

یونین کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران بھینس کی قیمت تقریباً ساڑھے چار لاکھ روپے سے بڑھ کر پندرہ لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ چارے اور جانوروں کی خوراک کی قیمتوں میں سات سو فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دودھ اور دہی کے سرکاری نرخ بدستور برقرار ہیں اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

editor

Related Articles