دنیا کی سب سے مقبول پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ویڈیو اور آڈیو کالنگ کو بہتر بنانے کے لیے چار بہترین فیچر متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچر متعارف کروائے ہیں جس کا مقصد صارفین کو نت نئی سہولیات فراہم کرنا اور دیگر ایپلیکیشن کے مقابلوں میں سبقت لے جانا شامل ہے۔
واٹس ایپ پر روزانہ کروڑوں افراد آڈیو یا ویڈیو کال کرتے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نئے فیچر متعارف کروائے جارہے ہیں ۔
یہ نئے کالنگ فیچرز واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن اور موبائل ایپ صارفین دونوں کے لیے متعارف کروائے جائیں گے جبکہ ایک فیچر ویڈیو کالنگ ایفیکٹس سے متعلق ہے۔
ویڈیو کالنگ ایفکیٹس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ویڈیو کال کرتے ہوئئے اپنی شخصیت کو تبدیل کرسکتے ہیں ، ایک نیا فیچر گروپ کالنگ سے متعلق ہے اور بہت سے صارفین اس سے مستفید ہونگے۔