ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ رواں ماہ میں منعقد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی ڈیٹ شیٹ کے حوالے سے پی ایم ڈی سی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیدواروں کے رول نمبرز اور امتحانی مراکز کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا جبکہ ایم ڈی کیٹ کے لیے 30 سے زائد امتحانی مراکز قائم کرنے کا امکان ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ کے لیے 17,597 امیدوار رجسٹرڈ ہیں تاہم گزشتہ ٹیسٹ کے بعد امیدواروں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ خاص طور پر وہ امیدوار جو کم یا زائد نمبروں والے تھے، وہ اس مرتبہ امتحان میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود عدالت سے رجوع کرنے والے زیادہ تر طلبہ دوبارہ ٹیسٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا جبکہ گزشتہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان 22 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔