خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31دسمبر تک ہوں گی۔ پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 22دسمبر سے 28فروری 2025تک ہوں گی۔
اس سے قبل بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں 16دسمبر سے لے کر 28فروری تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ بلوچستان کے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں یکم جنوری سے 10جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔
پنجاب میں تمام اسکولوں میں 20دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا اور 10جنوری 2025تک جاری رہیں گی۔ روں سال پنجاب کے سکولوں میں 20دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔
سندھ میں تمام سرکاری و نجی سکول 22دسمبر 2024سے 31دسمبر 2024تک بند رہیں گے۔