سول نافرمانی میں بانی پی ٹی آئی کے حکم کا انتظار ہے، علی امین گنڈاپور

سول نافرمانی میں بانی پی ٹی آئی کے حکم کا انتظار ہے، علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر کیا جائے گا۔

پشاور ہائیکورٹ میں راہداری اور حفاظتی ضمانت کی پیشی کے دوران علی امین گنڈاپور نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک آج سے شروع کرنی تھی، مگر عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا عمران خان نے آپ کو ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی، اس پر وزیراعلی نے کہا کہ انہیں کل اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت ہی نہیں دی گئی، تاہم یہ خبر کس نے چلائی، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

گنڈاپور نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان سے کہا گیا کہ ان کی ملاقات کے لیے کلیئرنس نہیں ہے، حالانکہ وہ پورے صوبے کے نمائندے ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی کلیئرنس کی ضرورت نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز پارٹی قائد عمران خان کے فیصلے پر کیا جائے گا، اور وہ اس وقت تک اس تحریک کو شروع نہیں کر سکتے جب تک عمران خان کی طرف سے اس کا حکم نہیں ملتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *