لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اور اس وقت گوشت مزید سستا ہو گیا ہے۔
حالیہ سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 29 روپے فی کلو سستا ہو کر 403 روپے فی کلو ہو گیا ہے، جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 432 روپے فی کلو تھی۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 20 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 264 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 278 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
ملتان میں بھی برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 264 روپے فی کلو، پرچون ریٹ 278 روپے فی کلو اور گوشت کا ریٹ 400 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو تھا۔
دوسری طرف انڈوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور فی درجن انڈوں کی قیمت 324 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔