اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نے حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دو مطالبات نہ مانے گئے تو وہ سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے سامنے دو مطالبات رکھے ہیں جن میں پہلا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے اور دوسرا مطالبہ بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے عمران خان سے کہا تھا کہ اس تحریک سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس لیے وہ تھوڑی دیر کے لیے رک جائیں تاکہ ملک کے مفاد میں مناسب راستہ نکل سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد لاکھوں افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں اور عوام شدید معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ علیمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ڈالر لے کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں اور خوشی سے اپنی ترسیلات زر پاکستان نہیں بھیجتے۔