لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا 31 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ انگلش بیٹسمن جو روٹ نے توڑ دیا

لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا 31 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ انگلش بیٹسمن جو روٹ نے توڑ دیا

انگلش بیٹسمین جو روٹ نے پاکستان کے سابق لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کا 31 سالہ ریکارڈ توڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹسمین جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا انفرادی ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ منگل کو نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز انجام دیا۔ جو روٹ نے نیوزی لینڈ کیخلاف 40 ا رنز کی ننگز کھیل کر 1925 رنز بنائے ہیں، اس سے قبل جاوید میانداد 1919 رنز کے ساتھ نیوزی لینڈ کیخلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

جو روٹ بھارت کے خلاف سب سے زیادہ 2846 کے ساتھ سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں، انہوں نے پاکستان کے خلاف 2911 اور بنگلا دیش کے خلاف 1816 ٹیسٹ رنز بنائے ہیں۔ انگلش بلے باز جو روٹ کے پاس نیوزی لینڈ میں کسی بھی مہمان کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ 8 نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی ہے۔ ا

دریں اثنا تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 423 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں کیوی کھلاڑی ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ کے لیے اپنا الوداعی ٹیسٹ کھیل رہے تھے، ابتدائی دو میچز جیت کر انگلینڈ نے پہلے ہی سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

یہ ایک کیلنڈر ایئر کے دوران 400 سے زیادہ رنز سے انگلینڈ کی دوسری شکست ہے، اس سے قبل انگلینڈ کو فروری میں بھارت کے ہاتھوں 434 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *