اسلام آباد کے نجی سکول اورکالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی سکول اورکالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ اسکول اورکالجزمیں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکول اورکالجزمیں موسم سرماکی تعطیلات 21 دسمبر سے 5 جنوری تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں 6 جنوری بروز پیر سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

دوسری جانب بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے، محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے اسکول، کالج اور جامعات بند ہوگئی ہیں، کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی جبکہ گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی ، اس سے قبل پنجاب بھر کے پرائیویٹ و سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *