محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق اہم پیشنگوئی

محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق اہم پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 22 اور 23 دسمبر کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔

چیف میٹرولوجسٹ علیم الحسن کے مطابق روں ماہ کی 22 اور 23 تاریخ کے دوران پنجاب میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں رواں موسم سرما میں بارش کے کم امکانات ظاہر کیے ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج تیز ہوائیں چلتی رہیں گی اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق سے 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ کراچی میں درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کے مضافات میں کہیں کہیں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں بھی جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موسم سرما میں کراچی میں بارش کا امکان کم ہے اور یہ موسم سرما شہر قائد میں زیادہ تر خشک گزرنے کا امکان ہے۔ تاہم 24 اور 25 دسمبر کو بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *