جارحیت ہوئی تو طے شدہ اہداف کو بلا تاخیر نشانہ بنائینگے ،ترجمان ایرانی فوج

جارحیت ہوئی تو طے شدہ اہداف کو بلا تاخیر نشانہ بنائینگے ،ترجمان ایرانی فوج

ایران کی مسلح افواج نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں فوری اور بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو پہلے سے طے شدہ اہداف کو بلا تاخیر نشانہ بنایا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :جنگ بندی کا خیر مقدم ،ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں،اقوام متحدہ

ترجمان نے کہا کہ ایرانی افواج مکمل طور پر ہائی الرٹ ہیں اور ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سو فیصد تیاری کی حالت میں موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف

کسی بھی قسم کی کارروائی کا جواب فوری اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا، اور دشمن کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات قبول نہیں کریں گے ،سپیکر ایرانی پارلیمنٹ 

یہ سخت مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی قیادت کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی جا رہی ہے تاہم ایران کی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *