پی ٹی آئی اور حکومت میں مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی اور حکومت میں مذاکرات  کامیاب نہیں ہوں گے،شاہد خاقان عباسی

  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف اور حکومت میں جب تک مذاکرات پارلیمنٹ کے اندر نہیں ہوں گے کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان اور موجودہ حکومت میں کوئی فرق کوئی نہیں این آراو مانگنے کی باتیں  صرف سیاسی ہوتی ہیں، تحریک انصاف کا ایک ہی مشن ہے کہ بانی پارٹی کو جیل سے نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے: محسن نقدی

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی اور حکومت کو پارلیمنٹ میں ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا، ساری بات عوام کے سامنے ہونی چاہیئے، عوام سے کچھ نہیں چھپایا جاسکتا، شرائط لگا کر مذاکرات نہیں ہوتے، مذاکرات کا مطلب ہے کہ اقتدار میں حصہ مل جائے۔

مذاکرات میں ملک اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بات ہونی چاہئے۔ اپوزیشن کو بولنے نہ دو اور جیلوں میں ڈالو، عمران خان نے گولی نہیں چلائی انہوں نے گولی چلا دی، مجھے دونوں فریقین کے مذاکرات کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے۔

یہ بھی پڑھیں:کل سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پرعمل کیا جائے، عمران خان

ان کو پارلیمان میں بات کرنی چاہئے۔ عمران خان بھی این آراو کی باتیں کرتے ہیں، مذاکراتی کمیٹیوں کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوتے، پی ٹی آئی نے بھی کمیٹیاں بنائں لیکن بعد میں یہ کہتے تھے کہ عمران خان نہیں مان رہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *