برطانوی حکومت کا پاکستان میں فوجی عدالتوں میں شہریوں کی سزا پر ردعمل

برطانوی حکومت کا پاکستان میں فوجی عدالتوں میں شہریوں کی سزا پر ردعمل

برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان میں فوجی عدالتوں میں 25 شہریوں کی سزا پر ردعمل آ گیا۔

برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق برطانیہ پاکستان کے قانونی عمل میں مداخلت نہیں کرتا، فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل شفافیت اور آزاد جانچ پڑتال کے فقدان کا باعث بنتا ہے۔

یہ منصفانہ ٹرائل کے حق کو کمزور کرتا ہے، ترجمان نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *