واشنگٹن میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایک اہم پیش رفت ، امریکی نیوی کے سیکرٹری جان سی فیلن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے
اچانک فیصلے نے دفاعی و سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جان سی فیلن نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے
جبکہ محکمے کی جانب سے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق استعفے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں لائی گئیں
تاہم یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا کو خطے میں پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جان سی فیلن کے استعفے کے ہنگ کائو کو قائم مقام سیکرٹری نیوی مقرر کر دیا گیا ہے تاکہ ادارہ جاتی امور میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
ہنگ کائومستقل تعیناتی تک عبوری انتظامات کے تحت نیوی کے معاملات چلائے جائیں گے۔
یہ پیش رفت نہ صرف امریکی دفاعی پالیسی کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کے اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔