محکمہ تعلیم سندھ کی نجی اسکولوں کو طلبہ سے ایڈوانس فیس وصول نہ کرنے کی ہدایت

محکمہ تعلیم سندھ کی نجی اسکولوں کو طلبہ سے ایڈوانس فیس وصول نہ کرنے کی ہدایت

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو طلبہ سے اضافی ایڈوانس فیس وصول کرنے سے روک دیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کی جانب سے جاری مراسلے میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعلیمی سال 26-2025 کا آغاز یکم اپریل 2025 سے ہوگا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ والدین اور طلبہ کو مالی مشکلات سے بچانے کے لیے میٹرک کے طلبہ سے صرف اپریل کے مہینے کی ٹیوشن فیس وصول کی جائے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا، تعطیلات کے باوجود نجی اسکولز کو ’ونٹر کیمپ‘ لگانے کی اجازت دیدی گئی

پری پرائمری سے لے کر کلاس نویں اور نویں سے دسویں میں پروموٹ ہونے والے طلبہ سے جون اور جولائی کی فیس اپریل اور مئی کے مہینوں میں وصول کی جا سکتی ہے۔

مزید یہ ہدایت دی گئی ہے کہ ہر مہینے کے فیس واؤچرز الگ الگ جاری کیے جائیں۔ جون کی فیس 30 جون تک جبکہ جولائی کی فیس 31 جولائی تک قابلِ ادا ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *