پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف والی کمپنی دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ نے چین کے تعاون سے پاکستان میں کمرشل الیکٹرک ٹرک آئیندہ سال 2025 تک متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ آئیندہ سال 2025 تک پاکستا ن کی مقامی مارکیٹ میں کمرشل الیکٹرک ٹرک ’کاما‘ متعارف کروائی جا رہی ہے، دیوان فارروق موٹرز لمیٹڈ کے حکام کے مطابق ٹرک کی قیمت ابھی نہیں بتائی جا سکتی تاہم اس کی قیمت کا ایندھن کی بچت سے موازنہ کرنے پر بہت فائدہ نظر آئے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ “کاما” نام کا یہ کمرشل الیکٹرک ٹرک ڈیزل پر چلنے والے شہ زور ٹرک کی ساخت کا ہے۔ اس کے تمام پرزے پاکستان آ چکے ہیں جنہیں مقامی طور پر اسمبل کرکے آئندہ سہ ماہی میں اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔‘ دیوان فاررق موٹرزلمیٹڈ کے مطابق یہ لائٹ کمرشل وہیکل ہے، جس کی 300 کلومیٹر کی رینج اور فاسٹ چارجنگ ہے۔
’کمرشل ٹرک میں ایندھن کا بہت خرچ ہوتا ہے، جب ٹرک الیکٹرک ہو جائے گا تو آمدن میں اضافہ ہو گا۔ سال 2025 میں اس ٹرک کی مقامی سطح پر اسمبلنگ شروع ہو جائے گی۔‘