حکومت اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے اہم سیاسی پیش گوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آ رہا ، ملک میں سیاسی انتشار کے باعث معاشی ترقی نہیں ہو سکتی۔
بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ افراط زر میں جاری گراوٹ میں حکومتی پالیسیوں کا کوئی کردار نہیں۔ ملک میں جب سیاسی جمود پیدا ہو جائے تو الیکشن ناگزیر ہو جاتے ہیں۔ سیاسی انتشار میں معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔
فلسطین، لبنان اور شام کی صور ت حال سب کے سامنے ہے۔ یہ حکومت جس راستے اور طریقے سےآئی ہے، اسی راستے سے واپس جائے گی۔ عالمی حلقہء فکروفن کی جانب سے شامِ دسمبر،شعراء نے ماحول گرما دیا۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی حالات اور سیاسی جمود کے خاتمہ کے لئے میاں محمد نواز شریف کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، نواز شریف جب بلائیں گے تو ضرور ملنے جاؤں گا۔