9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا، خواجہ آصف

9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف کا حصول ممکن نہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ پاکستان کے پُرعزم موقف کو اجاگر کرتی ہے، جو کہ نفرت انگیز تقاریر اور جعلی بیانیے کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ، فرانس اور امریکا میں جب بھی جرائم کا ارتکاب ہوتا ہے، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ اسی طرح پاکستان میں بھی جب تک 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس میں ملوث افراد کو سزا نہیں دی جاتی، تب تک حقیقی انصاف کا حصول ممکن نہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں استحکام اور انصاف کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات ضروری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *