ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین کی جانب سے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں ۔  معاہدے کے تحت فریقین اسلحہ استعمال کرنے پر جرمانے کی ادائیگی کریں گے، جبکہ 2008 میں طے شدہ مری معاہدے پر عمل کیا جائے گا۔ اس معاہدے میں فریقین کو اسلحہ جمع کرانے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرم میں امن و امان کے قیام کے لیے گزشتہ تین ہفتوں سے جرگہ جاری تھا، جس میں ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کے باعث معاہدے پر گزشتہ روز دستخط نہیں ہو سکے تھے، تاہم اب دونوں فریقین معاہدے کے نکات پر مکمل طور پر متفق ہو گئے ہیں۔

Related Articles