روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے پر اپنی غلطی کی معافی مانگ لی

روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے پر اپنی غلطی کی معافی مانگ لی

روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے پر اپنی غلطی کی معافی مانگ لی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر پیوٹن نے آذربائیجان کے ہم منصب الہام علیوف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور روسی فضائی حدود میں طیارے حادثے پر معذرت کی۔

دبئی میں واچ مین کی لاٹری لگ گئی، کروڑ پتی بن گیا

روسی صدر کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے مسافر طیارے کی گروزنی میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران روس کا دفاعی نظام فعال تھا۔

پیوٹن کے مطابق طیارے نے جب لینڈنگ کی کوشش کی اسی وقت یوکرین نے روس پر ڈرون حملے کیے اور روسی فضائی دفاعی فورسز نے اس وقت ان حملوں کا جواب دیا تھا۔

یاد رہے کہ طیارے حادثے میں 38 افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ 29 افراد زخمی ہوئے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *