عمر گل کے والد کا انتقال ہوگیا

عمر گل کے والد کا انتقال ہوگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کے والد نادر خان کا انتقال ہو گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے چار بجے پشتہ خرہ قبرستان پشاور میں ادا کی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے عمر گل کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ویمن کرکٹر سدرا امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

عمر گل نے 16 اکتوبر 2020 کو ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 47 ٹیسٹ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *