عمران خان کا ڈیل کر کے باہر نہ آنے کا اعلان

عمران خان کا ڈیل کر کے باہر نہ آنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورت ڈیل کر کے باہر نہیں آئیں گے۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ اگر میں ڈیڑھ سال جیل میں رہا ہوں اور پہلے کوئی ڈیل نہیں کی تو اب کیوں کر کروں گا۔ علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان کا موقف ہے کہ ان کے کیسز ختم ہو چکے ہیں، اور اب وہ کسی صورت بھی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ اپنے خلاف بننے والے تمام کیسز کا سامنا کریں گے۔ عمران خان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ کسی صورت بنی گالہ شفٹ نہیں ہونگے۔

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی اور پارٹی کو کرش کرنا تھا۔ انہوں نے 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبات بھی دہرائے۔ اس کے علاوہ عمران خان کا دوسرا مطالبہ یہ تھا کہ بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *