عمران خان جیل سے کب نکلیں گے ؟ اسد قیصر نے بتا دیا

عمران خان جیل سے  کب نکلیں  گے ؟ اسد قیصر نے  بتا دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ جب تک ان کے پارٹی کارکنان کو جیل سے آزاد نہیں کیا جاتا، وہ بھی جیل سے باہر نہیں آئیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی، اور وہ خوش اور صحت مند ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقام کے طور پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اسد قیصر نے مزید بتایا کہ 2 جنوری کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ہو گا، جس میں دو اہم مطالبات پیش کیے جائیں گے، عمران خان اور دیگر تمام قیدیوں کی رہائی اور دوسرا 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیشن کا قیام عمل میں لانا ضروری ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ملٹری کورٹ میں ٹرائلز پر اسد قیصر نے کہا کہ پوری دنیا نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سول کیسز کو ملٹری کورٹ میں نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے اس فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قوم کے لیے مایوسی کا سبب بتایا۔ اسد قیصر نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور وہ اس کا نوٹس لیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *