یکم جنوری سے کون کونسے موبائل فونز پر واٹس ایپ بند ہو جائے گا؟ مکمل فہرست سامنے آگئی

یکم جنوری سے کون کونسے موبائل فونز پر واٹس ایپ بند ہو جائے گا؟ مکمل فہرست سامنے آگئی

واٹس ایپ یکم جنوری 2025 سے اپنے صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے کچھ پرانے اینڈروئیڈ فونز پر کام کرنا بند کر دے گا۔

واٹس ایپ نے یہ فیصلہ اپنی سروسز کو جدید بنانے اور صارفین کو بہترین تجربہ دینے کے لیے کیا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد وہ موبائل فونز جنہیں مزید اپ ڈیٹس نہیں ملیں گی، وہ واٹس ایپ کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: ایپل نے آئی فون 14 اور آئی فون ایس ای کی فروخت بند کر دی

واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے تحت سام سنگ کے گلیگسی ایس 3، گلیکسی نوٹ 2 اور گلیکسی ایس 4 منی جیسے ماڈلز کو اپ ڈیٹس نہیں ملیں گی۔ اس کے علاوہ موٹرولا کے بھی کئی فونز متاثر ہوں گے جن میں موٹو جی پہلی جنریشن، Razr HD اور موٹو ای 2014 شامل ہیں۔ ایچ ٹی سی کے ون ایکس، ون ایکس+، ڈیزائر500 اور Desire 601 جیسے فونز بھی اس تبدیلی کی زد میں آئیں گے۔

ایل جی فونز میں Optimus G، جی ٹی منی اور ایل 90 جیسے ماڈلز بھی واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹس سے محروم رہیں گے۔ سونی کے ایکسپریا زیڈ، ایکسپریا ایس پی، ایکسپریا ٹی اور ایکسپریا وی جیسے فونز بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔

حل کیا ہے؟

اگر آپ ان میں سے کوئی بھی فون استعمال کرتے ہیں تو آپ کو نیا یا استعمال شدہ فون خریدنا ہوگا جو واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹس کو سپورٹ کرتا ہو، تاکہ آپ واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھ سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *