وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح 81 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دسمبر 2024ء میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آنا خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا ہے لیکن یہ صرف آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اڑان پاکستان جیسے منصوبے کا آغاز کیا، یہ منصوبہ پاکستان کو دنیا کے صف اول ممالک کی صف میں کھڑا کر دے گا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے۔
24 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا،افراط زر 38 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد پر آ گیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن چکی ہے۔