مری اور گلیات میں 6 جنوری تک بارش و برفباری کی پیشگوئی

مری،گلیات اور گرد و نواح میں جمعرات سے بارش و برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ 6 جنوری تک مری و گرد و نواح میں بارش و برفباری کے امکانات ہیں۔

پنجاب، فلور ملوں کیلئے گندم کی اجرائی قیمت مقرر، صارفین کیلئے آٹے کی قیمت کا تعین بھی ہو گیا

ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے 13 فسیلیٹیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں، کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لیے انتظامیہ 24 گھنٹے الرٹ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صورت حال کا جائزہ لیں، ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

editor

Related Articles