پنجاب کے بیشترشہروں میں جاری شدید دھند کے باعث ایک بار پھرسے موٹرایم 2، ایم 3، ایم 11 کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہت کہ موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہت اور لاہور عبد الحکیم موٹروے ایم 3 تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کی گئی ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے ، انہوں نے ڈرائیورز سے استدعا کی ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہےاور اس حوالے سے ڈرائیوردھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں ۔
انہوں نے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں اورصبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یںاورعوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ
کریں ۔