فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے خلاف ایک بھی کیس میرٹ پرنہیں بنایا گیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہےعدالتوں کےذریعےسرخروہوں ۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بانی کی مقبولیت سےخوفزدہ ہیں، پاکستان پرپریشرپہلی بارنہیں آرہا، نوازشریف دورمیں بھی بل کلنٹن کا پریشرآیا تھا۔ رہنما تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران حکومت بھی اپنا ایجنڈا دے کیونکہ مذاکرات سے ہی بات آگے بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات کےدوران حکومت بھی اپنا ایجنڈا دے، بانی پی ٹی آئی کےخلاف تمام سیاسی کیسز بنائے گئے، انہیں ختم کیا جانا چاہیے۔ فیصل چودھری نے کہا کہ رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہےعدالتوں کےذریعےسرخروہوں۔
رہنماپی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا کہ مذاکرات کےحوالےسےدباؤڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ کس طرف سےتودباؤڈالاجارہاہے الزام حکومت پرہی آئےگا۔ مطالبہ ہے9مئی واقعات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔ 9مئی کواسلام آبادہائیکورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی جائے۔ 26ویں ترمیم لانےکامقصدفارم47والوں کوتحفظ فراہم کرناتھا۔
آزادعدلیہ کےبغیرملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی۔ مذاکرات کی کامیابی کیلئےحکومت کوبھی 2 قدم پیچھےہٹاپڑےگا۔ چھبیس 26نومبرکوہمارےلوگوں کونشانہ بنایاگیامطالبہ ہے9مئی اور26نومبرواقعات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ بانی نےخودکہاجو9مئی واقعات میں ملوث ہےاس کوسزادی جائے۔