پنجاب پولیس کے 26 افسران کی انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی ہوگئی

پنجاب پولیس کے 26 افسران کی انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی ہوگئی

پنجاب پولیس کے 26 افسران کو انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پنجاب پولیس کے پروموشن بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پروموشن بورڈ کے اجلاس میں قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے 26 افسران کو انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون، محکمہ داخلہ و ریگولیشن ونگ کے متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے کیسز لڑنے کیلئے وکلا کتنی فیسیں لیتے ہیں؟ شیر افضل مروت کا بڑا انکشاف

انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں انسپکٹر ریحان ضیا، سید آفتاب احمد، سید خاور حسین، عبدالمجید، انسپکٹر نصیر احمد خان، انسپکٹر اسد محمود قریشی، انسپکٹر محمد اشرف، علم دین، سید علی جعفر رضا، مبشر علی انور، عبدالقادر، علی احمد، محمد نوید جاوید، انسپکٹر محمد اکمل عمر، طارق محمود، محمد حسین حیدر، شاہ زیب خان، خرم شہزاد، جاوید اختر، وسیم اسلم، انسپکٹر اعجاز احمد، بابر شوکت، عامر اقبال، خالد محمود، عبدالغفار خان اور محمد زیارت شامل ہیں۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *