زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کے لیے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کے لیے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کے لیے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کے تحت پنجاب میں 8 ہزار زرعی ٹیوب ویل کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب اس منصوبے کے لیے 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی تاکہ کسانوں کو سستی اور ماحول دوست توانائی فراہم کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں آدھی ہوگئیں

کاشتکار اب گھر بیٹھے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور کم از کم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزیشن کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ 10 کلو واٹ تک کے ٹیوب ویل کے لیے 5 لاکھ روپے جبکہ 15 کلو واٹ تک کے لیے ساڑھے 7 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ باقی اخراجات کاشتکاروں پر ہوں گے۔

یہ منصوبہ کسانوں کو مہنگی بجلی کے بلوں سے نجات دلانے میں مدد دے گا اور زرعی شعبے میں توانائی کے حوالے سے ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔ کسانوں کو مزید معلومات کے لیے ایگریکلچر ہیلپ لائن 0800-17000 پر رابطہ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ کسانوں سے کیے گئے تمام دعوے پورے کیے جائیں گے اور پنجاب کے کاشتکار ترقی کے اس سفر میں مکمل طور پر شریک ہوں گے۔ زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *