ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے پاکستانی شہریوں کو چھ ماہ کی مدت کا ای ویزا حاصل کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ اس کے لیے کچھ ضروری دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے، جن میں پاسپورٹ، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، ریٹرن ٹکٹ، ملائیشیا کے سفر کی مدت کے لیے فنڈز کا ثبوت، پاسپورٹ کی ڈیجیٹل کاپی اور بائیوگرافیکل انفارمیشن شامل ہیں۔
ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے۔ 2 جنوری 2025 تک، ایک رنگٹ 61.63 روپے کے برابر ہے، اس لیے ای ویزا کی قیمت 1232 پاکستانی روپے بنتی ہے۔
اس کے علاوہ درخواست دہندگان کو ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کرنی ہوتی ہےجو کہ 105 رنگٹ ہے۔ درخواست دہندگان ای ویزا پروسیسنگ فیس کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔
اس طرح سیاح ملائیشیا کا سفر کرنے سے پہلے ان تمام ضروریات کو پورا کرکے آسانی سے ای ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔