وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذاکرات کے بعد کہا کہ میں بیک ڈور والا نہیں، کھلی کتاب ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب مذاکرات کے لئے کمیٹی بنی ہے تو لگتا ہے وہ مسائل کا حل چاہتے ہیں،میں بیک ڈور والا نہیں، کھلی کتاب ہوں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہمارے کارکنان نے جمہوریت کے لئے خون بہایا، حقیقی آزادی کیلئے شہید ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ 9مئی کے ملزمان کو رہا کیا گیا،بیٹھ کر جمہوری طریقے سے معاملات کو حل کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات عمران خان کے حکم پر شروع ہوئے ہیں، مذاکرات کیسے کرنے ہیں وہ ہی فیصلہ کریں گے۔