مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، 18اشیاء مہنگی، 10 سستی، 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، 18اشیاء مہنگی، 10 سستی، 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

ملک میں 18اشیاء مہنگی، 10 سستی اور 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، مہنگائی کی شرح میں کمی ہو گئی۔

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے بعد 0.26 فیصد کم ہو گئی ہے، مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 5.08 فیصد سے کم ہو کر 3.97 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیاز 4.93 فیصد، چکن 10.28 فیصد، چینی 0.95 فیصد، گڑ 0.58 فیصد، کیلے 1.68 فیصد، دال مونگ 1.08 فیصد، ڈیزل 1.18 فیصد، پیٹرول0.21 فیصد، جلانے والی لکڑی 0.55 فیصد اورگھی کی قیمتوں میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا۔

دال چنا 0.34 فیصد، دال ماش0.05 فیصد، ٹماٹر 13.48 فیصد، آلو 5.59 فیصد، انڈے 0.23 فیصد، ایل پی جی 0.18 فیصد، بجلی 7.48 فیصد، لہسن 0.21 فیصد اور آٹا 0.09 فیصد سستا ہوا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *