ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، گزشتہ دو دن بھی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔

سونے کے فی تولہ نرخوں میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے کا ہو گیا ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کر لیے

10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 1886 روپے کا اضافہ ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالربڑھ گئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا  2657 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

editor

Related Articles