ملک میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی۔
ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ دسمبر 2024ء میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1806.35روپے رہی جودسمبر2023کے مقابلہ میں 35.91فیصدکم ہے
پیوستہ دسمبر 2023ء میں بیس کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2818.49روپے ریکارڈکی گئی تھی، نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں 20کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر1.59فیصدکی کمی ہوئی، گزشتہ نومبر2024میں بیس کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1835.59روپے رہی تھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر2024 میں مختلف شہروں میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت کچھ اس طرح سے رہی، اسلام آباد میں 1929.78روپے، راولپنڈی میں 1917.14روپے، گوجرانوالہ 1748.54روپے،سیالکوٹ میں 1717.09روپے تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق لاہورمیں آٹے کی اوسط قیمت 1730روپے، فیصل آبادمیں 1624.93روپے، سرگودھا میں 1771.24روپے، ملتان 1661.75 روپے، بہاولپور 1699.50 روپے، کراچی 1967.43 روپے، حیدرآباد 1664.53روپے، سکھر1679.88روپے، لاڑکانہ 1788.08روپے، پشاور1844.50روپے،بنوں 1791.10روپے، کوئٹہ 1656.85روپے اورخضدارمیں اوسط قیمت 1968.15روپے ریکارڈکی گئی ہے۔