ایپل نے چین میں آئی فون 16 سیریز پر آفر لگا دی

امریکی ہائی ٹیک موبائل کمپنی ایپل نے چین میں اپنی جدید ترین آئی فون 16 پرو کی قیمت میں 68 ڈالر (تقریباً 500 یوآن) کی کمی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایپل چین کی جانب سے یہ قدم حریف کمپنی ہواوے کی مقبولیت کا مقابلہ کرنے کیلئے اُٹھایا۔ ایپل کی چین کی ویب سائٹ کے مطابق 4 سے 7 جنوری تک جاری رہنے والی چار روزہ پروموشن کے دوران مختلف آئی فون ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین فون جلد متعارف کرائے جانے کا امکان 

پروموشن کے دوران آئی فون 16 پرو کی ابتدائی قیمت 7,999 یوآن اور آئی فون 16 پرو میکس کی ابتدائی قیمت 9,999 یوآن تھی، جن پر بالترتیب 500 یوآن کی سب سے بڑی رعایت دی گئی ہے۔ جبکہ آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس پر 400 یوآن کی کمی ہوگی۔

واضح رہے کہ اگست 2023 میں ہواوے نے چین میں مقامی طور پر تیار کردہ چپ سیٹ کے ساتھ پریمیم سیگمنٹ میں اپنی واپسی کی اور ایپل کے لیے ایک مضبوط چیلنجر کے طور پر ابھرا۔ ہواوے نے چین کے معروف ای کامرس پلیٹ فارمز پر اپنے موبائل فونز اور دیگر ہائی اینڈ ڈیوائسز کی قیمتوں میں 3,000 یوآن تک کمی کی تھی، جس کے نتیجے میں ایپل کو 2024 کی دوسری سہ ماہی میں چین کے ٹاپ پانچ سمارٹ فون سیلرز کی فہرست سے باہر نکلنا پڑا تھا۔

تحقیقی فرم IDC کے مطابق چین میں ایپل کے اسمارٹ فون کی فروخت میں گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 0.3 فیصد کمی آئی ہے جبکہ ہواوے کی فروخت میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔ ایپل کی پروموشن میں صرف آئی فون ماڈلز پر ہی نہیں بلکہ میک بک لیپ ٹاپس اور آئی پیڈ ٹیبلٹس پر بھی چھوٹ دی گئی ہے۔ اس رعایت کا فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو WeChat Pay یا Alipay جیسے ادائیگی کے طریقے استعمال کرنا ہوں گے۔

editor

Related Articles