ہم مقابلے میں آ گئے،ملک کی ضرورت ہے بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں ، سردار سلیم حیدر

ہم مقابلے میں آ گئے،ملک کی ضرورت ہے بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں ، سردار سلیم حیدر

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو جیسا لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے ، شہیدذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں جمہوری اقدام کے فروغ اور بالادستی کیلئے اپنی جان قربان کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عزیز الرحمٰن چن کی رہائشگاہ پرشہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے ملک کیلئے ناقابل فراموش کام سرانجام دیئے، ہم بدنصیب ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو جیسے لیڈر کو اپنے ہاتھوں سے کھو دیا ، پھر ہمیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شکل میں لیڈر ملیں، انہیں بھی کھو دیا۔

آج بھی اگرملک میں کسی جماعت کے پاس لیڈر ہے تو وہ پیپلز پارٹی کی جماعت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری ایک عظیم لیڈر ہیں۔ اگر ان کو حکومت سے مائنس کر دیا جائے تو یہ سسٹم 4 دن بھی نہیں چل سکتا۔ آصف زراری نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر ان کا جسد خاکی سامنے رکھ کر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ زرداری کے علاوہ ملک میں کوئی ایسا لیڈر موجود ہی نہیں جو سب کو ساتھ لے کر آگے چل سکے۔ بلاول بھٹو زرداری میں اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ماں شہید بے نظیر بھٹو والی صلاحیتیں ہیں۔ وہ دلیر، غیرت مند اور غریبوں سے محبت کرنیوالا لیڈر ہے۔ بلاول شہیدوں کا وارث ہے ، بلاول کو وزیراعظم بنانا ملک کی اہم ضرورت ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس نے ہمیشہ عوام ا کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انشا ءاللہ جلد لاہور میں بھی ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال اور اس کا کھویا ہوامقام حاصل کرینگے۔ صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو بحال کرنےکیلئے بڑی بڑی شخصیات پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں ۔

جہاں پی پی کے پاس امیدوار نہیں تھے اب وہاں ہم مقابلے میں آ گئے ہیں۔ ہم سب نے اپنے اختلافات بھلا کر پارٹی کو آگے لے کر چلنا ہے۔ تقریب میں پارٹی ورکرز کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی کی سینئر لیڈرشپ اور ورکرز کے ہمراہ ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *