بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل میں کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہور ہا بلکہ آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کیخلاف آخری میچ میں حصہ نہیں لے سکا۔
کھیلوں کی ویب سائٹ ’’کرک انفو‘‘ کی رپورٹ بھارت کی کرکٹ ٹیم کے ن روہت شرما نے سٹار سپورٹس سے بات چیت میں اپنی یٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پر جواب دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سڈنی ٹیسٹ سے باہر ر ہنے کا فیصلہ میں نے اپنی ناقص فارم کے باعث کیا اس کو میری ریٹائرمنٹ نہ سمجھی جائے ۔
مائیک، قلم یا لیپ ٹاپ رکھنے والے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ کسی کھلاڑی کو کب ریٹائر ہونا ہے ۔ انڈین کپتان نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ یہ فیصلہ کرنے کے اہل نہیں کہ مجھے کب باہر بیٹھنا چا ہیے اورکب کپتانی کرنی چا ہیے، میں ایک سمجھدار انسان ہوں، بالغ ہوں اور دو بچوں کا باپ بھی ہوں ، تو میں جانتا ہوں کہ کب کیا فیصلہ کرنا ہے۔
آسٹریلیا کیخلاف بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریز کے چو تھے میچ میں شکست کے بعد روہت شرما کو بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا ، کیونکہ اس ہار کے بعد بھارت کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات ختم ہو گئے ۔ دوران انٹرویو اپنے اوپر ہونیوالی تنقید کے جواب میں روہت کا کہنا تھا کہ میچ سے باہر بیٹھنے کے فیصلے کا مطلب ہرگز ریٹائرمنٹ نہیں ہے اور نہ ہی میں خود کو کرکٹ سے باہر رکھوں گا۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ’’بارڈر گواسکر ٹرافی‘ ‘کے 5 میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے۔ واضح رہے کہ روہت شرما نے بھارت کی جانب سے 67 ٹیسٹ میچوں کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے 12 سنچریوں اور 18 نصف سنچریوں کی مدد سے 4 ہزار 301 رنز بنا ئے ہیں ۔