شر پسند ہمارے حوصلوں کو ہرا نہیں سکتے ، آئی جی آزاد کشمیر

شر پسند ہمارے حوصلوں کو ہرا نہیں سکتے ، آئی جی آزاد کشمیر

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے حملوں میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی آزاد کشمیر ملک لیاقت علی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور شرپسند ہمارے حوصلوں کو ہرگز کمزور نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، جبکہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی فتنہ و فساد پھیلانے میں ملوث ہے اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں نے ان کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا ہے۔.

یہ بھی پڑھیں :ہٹ دھرمی سے امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق کاروائی ناگزیر ہوگی ، ترجمان آزاد کشمیر حکومت

آئی جی آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست کی رٹ ہر صورت میں قائم رکھی جائے گی اور چند عناصر کسی بیرونی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں نے شرپسندوں کی کال کو مسترد کر کے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور امن و امان کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔

editor

Related Articles