پاکستان کے فیلڈ مارشل بہترین جنرل ہیں ،امریکی صدر

پاکستان کے فیلڈ مارشل بہترین جنرل ہیں ،امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام اور سفارتی پیش رفت کے لیے بہترین کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق دستاویزات بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ک تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل بہترین جنرل ہیں ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاری سفارتی کوششیں جلد کسی مثبت نتیجے تک پہنچ سکتی ہیں اور خطے میں استحکام کے لیے راہ ہموار ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ کو ایران پر حملے منسوخ کرنے کیلئے پاکستان نے قائل کیا ، امریکی تجزیہ نگار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر آج رات کیے جانے والے طے شدہ فضائی حملے اور بمباری کو منسوخ کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ ایران کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ مذاکرات کو بامعنی سطح پر آگے بڑھانے اور تمام فریقین کی جانب سے حتمی نکات کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

امریکی صدر کے مطابق ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو اس کی اعلیٰ ترین قیادت کی سطح تک لے جایا گیا، جہاں معاہدے کے بنیادی اور تفصیلی نکات پر اتفاق رائے حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت کے بعد فوری فوجی کارروائی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران کے ساتھ بہت اچھا معاہدہ 2 سے 3 روز کے اندر طے پا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر نے کہا کہ اس مجوزہ معاہدے کے نکات کو امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، پاکستان، بحرین، کویت، اردن، مصر اور دیگر متعلقہ فریقین نے منظور کر لیا ہے۔امریکی صدر کے مطابق بحری ناکہ بندی فی الحال برقرار رہے گی اور اسے اس وقت تک نافذ رکھا جائے گا جب تک معاہدہ مکمل طور پر حتمی شکل اختیار نہیں کر لیتا۔ ان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے پر دستخط کا وقت اور مقام جلد اعلان کیا جائے گا۔

اس پیش رفت کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے اور ایک بڑے فوجی تصادم کے امکان میں کمی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم تاحال ایران یا دیگر متعلقہ ممالک کی جانب سے اس اعلان پر باضابطہ تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles