عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کی اہم ملاقات آج متوقع

عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کی اہم ملاقات آج متوقع

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کی آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا امکان ہے۔

پارٹی کے قریبی ذرائع کے مطابق مذاکراتی ٹیم میں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجا، اور اسد قیصر شامل ہوں گے۔ کمیٹی کو قانونی معاونت وکیل فیصل چوہدری فراہم کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں: ملک میں شدید سردی کی لہر برقرار : ہنزہ میں درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری ریکارڈ

ذرائع کے مطابق، امکان ہے کہ علی امین گنڈاپور بھی عمران خان سے الگ ملاقات کریں گے۔ کمیٹی ملاقات کے دوران مذاکرات کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے مشاورت کرے گی تاکہ آئندہ حکمت عملی کو حتمی شکل دی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *