امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 27 پیسے کے اضافے کے ساتھ 278.45 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :  بجلی کی قیمت میں  10 سے 12 روپے فی یونٹ تک کمی آسکتی ہے ،  اویس لغاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو روپیہ 278.72 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب عالمی سطح پر جمعرات کے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ٹریژری کی ییلڈز میں اضافہ تھا جس کی وجہ سے ین، سٹرلنگ اور یورو کئی ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *