صحافی زاہد گشکوری نے کہا ہے کہ جنرل فیض کیس میں اہم شخصیات کے بیانات ریکارڈ کروائے جاچکے ہیں۔
صحافی زاہد گشکوری نے کہا کہ جنرل فیض کیس کا ٹرائل ابھی چل رہا ہے اور کئی اہم کرداروں کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔ غالب امکان ہے کہ ان کا ٹرائل 14جنوری کو مکمل ہوجائیگا۔ جنرل فیض کیس میں ملٹری اور سویلین افسران و ملازمین جن میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس دونوں شامل ہیں ان کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے کئی عزویزواقارب کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میری معلومات کے مطابق 20جنوری تک 3اہم کیسز کے فیصلے آسکتے ہیں۔ ان میں جنرل فیض کا کیس بھی شامل ہے۔ جنرل فیض کی لیگل ٹیم نے جنرل باجوہ کا بیان بھی ریکارڈ کروانے کا کہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے ذرائع بتاتے ہیں کہ جنرل باجوہ سے رہنمائی لی گئی ہے۔ ان سے کچھ سوالات کے جوابات لیے گئے ہیں۔