ماہرین فلکیات کی رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے اہم پیشگوئی

ماہرین فلکیات کی رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے اہم پیشگوئی سامنے آگئی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس مقدس مہینے کا آغاز قریب آ چکا ہےاور اب رمضان المبارک کی آمد میں 50 سے کم دن رہ گئے ہیں۔ماہ رجب المرجب کے پہلے عشرے کے اختتام کے ساتھ ہی یہ سوال اٹھتا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ 2025 کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اگر یہ چاند 28 فروری کو نظر آتا ہے تو یکم رمضان المبارک یکم مارچ کو ہوگا، بصورت دیگر 2 مارچ کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔اسی طرح عیدالفطر کے حوالے سے بھی ماہرین فلکیات نے اپنی پیشگوئی کی ہے۔

عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اگر چاند 29 مارچ کو نظر آتا ہے تو عیدالفطر 30 مارچ کو ہوگی، اور اگر چاند 30 مارچ کو نظر آتا ہے تو عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان ہمیشہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ کمیٹی چاند کی رویت کے حوالے سے شریعت کے اصولوں اور گواہوں کی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرتی ہے۔

رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے رحمت، مغفرت، اور نجات کا مہینہ ہےاور اس کی آمد کا سب بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ یہ مہینہ روحانی عبادات، قربتِ الٰہی، اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *