سعودی عرب میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ مزید جاری رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مملکت میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ مزید جاری رہ سکتا ہے۔

بارشوں کا سلسلہ جمعہ سے شروع ہو کر اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان دنوں مملکت شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کی زد میں ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کے لیے یہ موسم غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے ساتھ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ ساحلی علاقوں میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

خاص طور پر الجوف ریجن اور شمالی سرحدوں کی طرف غیر معمولی بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمیاتی اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں اور اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو بارش اور آندھی کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ اور دیگر ذرائع پر روزانہ موسمیاتی معلومات حاصل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ مشکلات سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *